فیفا کا مسلمان ملک مصر کو کِٹ میں ہنگامی تبدیلی کا حکم!

فیفا کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے اور سخت قوانین کے تحت مصر کو یہ حکم دیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شامل مصر کی قومی فٹبال ٹیم کو ان کے پہلے میچ سے چند روز قبل کٹ میں ہنگامی تبدیلی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

فیفا کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے اور سخت قوانین کے تحت عالمی فٹبال تنظیم نے مصری ٹیم کو اپنی جرسیوں سے ساتوں نمایاں ستارے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ستارے مصر کی ریکارڈ سات افریقن کپ آف نیشنز (AFCON) فتوحات کی علامت ہیں اور ملک کے فٹبال ورثے پر فخر کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم، فیفا نے انہیں ورلڈ کپ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا ہے۔

نئے کٹ قوانین کے تحت ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر براعظمی ٹورنامنٹس کی کامیابیوں کی نمائندگی کرنے والے نشانات آویزاں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیفا کے ضوابط کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران صرف انہی نشانات کی نمائش کی جا سکتی ہے جو ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی نمائندگی کرتے ہوں۔