کراچی:
شہر قائد میں ضلع ملیر کے علاقے بن قاسم میں پولیس اور مبینہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم اصغر اور اس کے ساتھی زاہد اور اکرم کو گرفتار میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن، ایک موبائل فون، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ برآمد اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔۔