سعودیہ سمیت متعدد عرب ممالک میں اسلامی سال کا آغاز؛ کئی ممالک میں تعطیل کا اعلان

پاکستان میں محرم الحرام 1448 کا چاند نظر نہیں آیا


ویب ڈیسک June 16, 2026
سعودیہ سمیت متعدد عرب ممالک میں نئے اسلامی سال 1448 کا آغاز ہوگیا

سعودی عرب، امارات، قطر، کویت اور بحرین متعدد اسلامی ممالک میں نئے اسلامی سال 1448 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب سمیت متعدد عرب اور خلیجی ممالک میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

سعودی سپریم کورٹ اور رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد منگل 16 جون 2026 کو یکم محرم قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ متعدد عرب ممالک نے نئے ہجری سال کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل دی گئی ہے۔

اسی طرح قطر اور کویت میں بھی سرکاری ادارے نئے اسلامی سال کے موقع پر بند رہیں گے۔ بحرین اور عمان میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے ان ممالک میں یکم محرم مورخہ 18 جون بروز بدھ ہوگی۔

اسلامی سال کا آغاز

محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے اور اسے اسلام کے چار مقدس مہینوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ نئے ہجری سال کا آغاز مسلمانوں کے لیے روحانی اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ اسی مہینے کی 10 تاریخ کو یومِ عاشور منایا جاتا ہے جو اسلامی تاریخ میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔