اسرائیلی اسنائپر شوٹر نے 3 سالہ بچے کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا

بچے کی موت کی تصدیق  الاقصیٰ کے شہداء اسپتال میں کی گئی


ویب ڈیسک June 16, 2026

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سفاک اہلکار نے 3 سالہ بچے کو سر پر گولی ماری جو اس کی بائیں آنکھ سے نکل گئی اور بچہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

واقعے میں اسرائیلی اہلکار نے بچے کے والد کی ٹانگ پر بھی گولی ماری جو اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا 'یلو لائن' کے علاقے سے باہر تھا جب فوجیوں نے ایک متروک مکان سے فائرنگ کی۔ 3 سالہ بچے کی شناخت ریان نام سے ہوئی جس کی موت کی تصدیق  الاقصیٰ کے شہداء اسپتال میں کی گئی جب کہ والد زیر علاج ہیں۔