مردان: گوردوارے پر فائرنگ کرکے سکھ میاں بیوی کو قتل کردیا گیا

فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پزیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے


ویب ڈیسک June 17, 2026

مردان میں ایک گوردوارہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان مردان پولیس  نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پزیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے  ہسپتال  منتقل کر دیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔