ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط عشائیے کے دوران کیے، ایرانی میڈیا

نائب صدر جے ڈی وینس دستاویز پر پہلے ہی ورچوئل دستخط کر چکے تھے


ویب ڈیسک June 17, 2026

ایرانی میڈیا نے امریکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹس دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے تاریخی ورسائی محل میں منعقدہ عشائیے کے دوران معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر صدر ٹرمپ نے باضابطہ دستخط اس موقع پر کیے جبکہ اس سے قبل وہ اور نائب صدر جے ڈی وینس دستاویز پر ورچوئل دستخط کر چکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رواں ہفتے کے آغاز میں تہران سے ہی دستاویز پر دستخط کیے تھے جس کے بعد معاہدے کی تکمیل کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ اہم فریقین دستخطی عمل مکمل کر چکے ہیں تاہم نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت کے ساتھ ایک باضابطہ اور علامتی دستخطی تقریب جمعہ کے روز منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں معاہدے کی تفصیلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔