اسلام آباد؛ شوہر نے اپنی سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

راولپنڈی کے رہائشی بلال نے چار یوم قبل بیوی کو طلاق دی تھی


ویب ڈیسک June 18, 2026
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد کے علاقے جی سکس ون فور میں سابق شوہر نے اپنی سابقہ بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی بلال نے چار یوم قبل بیوی کو طلاق دی تھی۔

بعدازاں راولپنڈی سے اسلحہ سمیت اسلام آباد پہنچا اور سابقہ بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔

ملزم موقع سے اسلحہ سمیت فرار ہوگیا۔