یونیورسٹی روڈ پر پانی کی اہم لائن پھٹ گئی

ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران غفلت کی وجہ سے لائن پھٹی، کئی علاقوں میں دو دن پانی کی فراہمی بند رہنے کا امکان


نعیم خانزادہ June 19, 2026

شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران غفلت کی وجہ سے 48 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران قطر آب کی لائن پھاڑ دی گئی جس کے بعد مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ مرمتی کام جاری ہے۔

بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیری کام کے دوران چند دنوں میں یہ پانچویں لائن پھٹی ہے۔ گلستان جوہر بلاک 1 صفورہ کے پاس جاری تھا کہ اسی دوران 48 انچ کا ٹاپ ہی پھاڑ دیا گیا جس سے پانی بہنا شروع ہوگیا۔

واٹر کارپوریشن حکام نے پانی بند کر کے لائن کا مرمتی کام شروع کردیا ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبرکم شریف آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

 واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثر ہونے والی لائن کا مرمتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔