طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے

گلوکار طارق طافو اپنے گانے ’لاہور لاہور اے‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھے


ویب ڈیسک June 22, 2026
پاکستانی عوام نے مجھے جوعزت بخشی ہے وہ میرے لیے اعزازہے،موسیقار۔ فوٹو : فائل

پاکستان موسیقی کا بڑا نام طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکار طارق طافو کو پیٹ میں شدید درد ہوا تھا، جن کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔

طارق طافو علاج کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔ گلوکار کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

گلوکار طارق طافو اپنے گانے ’لاہور لاہور اے‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھے۔ طارق طافو غزل گائیکی کے نامور گلوکار استاد غلام علی کے داماد تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔