روس میں یوکرین کا میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک

گورنر نے خطے میں میزائل کے خطرے کا انتباہ اٹھا لیا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2026

روس کے شہر وورونز پر یوکرین کے میزائل حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہر وورونز کے علاقائی گورنر الیگزینڈر گوسیو نے بتایا کہ شہر پر یوکرین نے میزائل حملہ کیا ہے کہ جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹیلی گرام پر ایک بیان میں گوسیو نے کہا کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور شہر کے ایک کاروباری ادارے کی صنعتی تنصیبات کو حملے میں نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپارٹمنٹ کی کئی عمارتوں کے اگلے حصے اور کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گورنر نے خطے میں میزائل کے خطرے کا انتباہ اٹھا لیا ہے تاہم تصاویر یا ویڈیوز آن لائن شائع کرنے کے خلاف خبردار کیا گیا ہے خاص طور پر جس سے مقامات ظاہر ہوتے ہوں۔