عمران خان سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات سے متعلق متنازع خبر: یوٹیوبر رضی طاہر کو گرفتار کرلیا گیا

این سی سی آئی اے نے رضی طاہر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا


ویب ڈیسک June 23, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلی شخصیت کی ملاقات کی متنازع خبر سے متعلق  این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں یوٹیوبر رضی طاہر کی ضمانت خارج کردی۔ 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سنا دیا، رضی طاہر دو ہفتے سے عبوری ضمانت پر تھے۔

این سی سی آئی اے نے رضی طاہر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا،  این سی سی آئی اے کل رضی طاہر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔