کراچی کے دو نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

نوجوانوں کا تعلق کراچی کےعلاقے نیول کالونی اور بھیم پورہ سے تھا اورپکنک کے لیے حب گئےتھے، ریسکیو حکام


منور خان June 27, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی سے پکنک کے لیے جانے والے دو نوجوان جب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق حب ندی میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے نوجواںوں کی لاشیں ابتدائی طور پر ایدھی کے رضا کاروں نے حب سول پہنچائی۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق نوجواں کی شناخت 21 سالہ احسن اور 25 سالہ شمیم کے نام سے ہوئی جو نیول کالونی اور بھیم پورہ کے رہائشی اور پکنک منانے کے لیے حب ندی آئے تھے جہاں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مزید بتایا گیا کہ ایدھی کے رضا کاروں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد حب سول سے کراچی منتقل کر دیا جہاں متوفین کی میتیں ورثا اپنے ہمراہ لے گئے۔