اطالوی ثقافت اور ڈیزائن کی عالمی علامت بننے والی مشہور اسکوٹر ویسپا اپنی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر روم کی سڑکوں کی زینت بن گئی ہے، جہاں خصوصی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
’ویسپا روما 2026–ایک آئیکون کے 80 سال‘ کے نام سے ہونے والی چار روزہ تقریبات 25 جون سے شروع ہوئیں جو 28 جون تک جاری رہیں گی، جن کا مرکز شہر کا اسپورٹس کمپلیکس ہیں۔ اس موقع پر ایک ’ویسپا ولیج‘ قائم کیا گیا ہے جہاں نمائشیں، ریلیاں، ریسیں اور مختلف کلب ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ویسپا کو 1946 میں کمپنی پیایجو نے متعارف کرایا تھا، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی کی بحالی کی علامت بن گئی۔ یہ اسکوٹر نہ صرف سستی اور عملی تھا بلکہ اپنے اسٹائل کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مقبول ہو گئی۔
یہ مشہور اسکوٹر ہالی وڈ فلم ’رومن ہالیڈے‘ سمیت متعدد فلموں میں بھی دکھائی دی، جس نے اسے مزید شہرت بخشی۔
گزشتہ 80 برسوں میں ویسپا کی تقریباً 160 بار نئی ڈیزائن اپ ڈیٹس کی گئیں اور اب تک دنیا بھر میں اس کے دو کروڑ سے زائد یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔
آج ویسپا دنیا کے تقریباً 100 ممالک میں فروخت کیاجا رہی ہے اور اٹلی کے ساتھ ساتھ ویتنام اور بھارت میں بھی اس کو تیاری کیا جاتا ہے۔