بلوچستان میں بااختیار نوجوان، ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے فروغ کا عمل تیزی سے جاری

ای کامرس لیبارٹریوں کے ذریعے بلوچستان کے تقریباً 15 ہزار گریجویٹس کو ہر سال روزگار کے مواقع ملیں گے


ویب ڈیسک June 28, 2026

بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع سامنے آنے لگے۔ 

خاران رائفلز ڈیجیٹل اسکلز کاوش کے تحت بلوچستان کے علاقہ خاران میں ای کامرس آئی ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا۔ خاران ای کامرس آئی ٹی سینٹر میں 4 ماہرین طلباء کو جدید ڈیجیٹل اور ای کامرس مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

منصوبہ کے تحت بلوچستان کے 150 سرکاری و نجی کالجز میں دسمبر 2026 تک ای کامرس لیبارٹریاں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بلوچستان کے 40 کالجز میں ای کامرس لیبارٹریاں مکمل یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ای کامرس لیبارٹریوں کے ذریعے بلوچستان کے تقریباً 15 ہزار گریجویٹس کو ہر سال روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ای کامرس لیبارٹریوں کا قیام بلوچستان میں ڈیجیٹل معیشت، ہنرمندی اور روزگار کے فروغ کیجانب اہم پیشرفت ہے۔