مظفرآباد:
کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن شوکت نواز میر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے شوکت نواز میر کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
ڈپٹی کمشنر منیر قریشی کے مطابق شوکت نواز میر کو دھیرکوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھیرکوٹ میں مشترکہ کارروائی کی۔