ناران؛ دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کا شوق سیاحوں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا


ویب ڈیسک July 01, 2026

بالاکوٹ:

ناران میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں سیاحوں نے گاڑی دریائے کنہار میں ڈال دی، جس کے باعث سیاح گاڑی سمیت دریا میں پھنس گئے۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی۔

https://www.facebook.com/share/r/18YE7UAsqV/

گاڑی دریائے کنہار میں ڈوبنے پر کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔