بھارت میں رام مندر سے متعلق بدعنوانی کی تحقیقات مودی اور آرایس ایس کا سیاسی گٹھ جوڑ سامنے لے آئیں
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق مندر کو نقد رقم، سونا اور چاندی کے زیورات کی صورت میں ماہانہ تقریباً 40 ملین سے100 ملین روپے تک ملنے والے عطیات میں کرپشن کی گئی.
بھارتی تجزیہ نگار ایم کے وینو کا کہنا تھا کہ رام مندر سے عوام کے دیے گئےعطیات نکال کر سیاسی اور آرا یس ایس کے خزانوں میں منتقل کیے گئے۔
https://img.express.pk/media/videos/144.mp4
بھارتی جریدہ دی وائر نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد رام مندرمیگا فراڈ کیس کو آرایس ایس کیلئےسب سے بڑاچیلنج قرار دیدیا۔ سماج وادی پارٹی کے رکن رام گوپال یادیو نے رام مندر میں کم از کم 20 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا۔
چوری میں ملوث ٹرسٹ میں مودی حکومت کے نامزد افراد ، وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کے نمائندے شریک ہیں، متنازع ٹرسٹ کی سیاسی اور مذہبی قیادت مالی بے ضابطگیوں کا ماحول بنا کر مذہب اور حکومت کے درمیان فرق ختم کر چکی ہے۔