ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری

ایف آئی اے کے درج مقدمے کی تحقیقات میں مختلف اداروں کے کردار سے متعلق جانچ بھی جاری ہے


آفتاب خان July 03, 2026
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقات ادارہ (ایف آئی اے) نے نجی پیٹرولیم کمپنی کے خلاف اربوں روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی پیٹرولیم کمپنی سے 5 ارب 94 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی جبکہ تحقیقات میں نجی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے دیگر ٹیکس چوریوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نجی کمپنی کی جانب سے ادا کی گئی رقم میں سابقہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی رقم بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے درج مقدمے کی تحقیقات میں مختلف اداروں کے کردار سے متعلق جانچ بھی جاری ہے۔

مقدمات سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی اور ٹیکس چوری سے متعلقہ مقدمہ کسٹمز ایکٹ، تعزیرات پاکستان اور انسداد بدعنوانی قوانین کے تحت درج کیا گیا ہے۔