ضلع سوات کے علاقے گبین جبہ، دارمئی میں بریک فیل ہونے کے باعث ایک سوزوکی وین گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت لقمان (20 سال)، وسیم (27 سال)، یاسین (13 سال)، انس (14 سال)، غنی (12 سال)، ریحان (11 سال)، رحمان (9 سال)، عدنان (13 سال)، سلمان (13 سال) اور طیب (14 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق باغ ڈھیرئی سے ہے، جبکہ حادثے کی وجہ سوزوکی وین کے بریک فیل ہونا بتائی گئی ہے۔