خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

سونیا شمروز ایشیا کی اعلیٰ خاتون آفیسر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں


ویب ڈیسک July 05, 2026

پشاور:

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا۔

سونیا شمروز برطانیہ سے کریمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں جبکہ سونیا شمروز ایشیا کی اعلیٰ خاتون آفیسر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا، انہوں نے نوشہرہ کی پہلی خاتون ڈی پی او کا چارج سنھبال لیا۔