درندگی کی انتہا، اسرائیلی اہلکار نے فلسطینی فیملی کی گاڑی کو روک کر اُس میں بم بھینک دیا

دو لڑکے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں


ویب ڈیسک July 06, 2026

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کارندوں کی سفاکی کا ایک اور عملی نمونہ سامنے آیا ہے جس میں ایک اسرائیلی اہلکار نے فلسطینیوں کی گاڑی میں بم پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کررہی  ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک اسرائیلی فوجی نے ایک گاڑی کو روکا جس میں ایک فلسطینی خاندان جارہا تھا۔

ویڈیو: https://x.com/Parodyjeffx/status/2073866526071885846

کچھ دیر تک اسرائیلی اہلکار نے ڈرائیور سے بات چیت کی پھر اچانک گاڑی کے اندر دستی بم پھینک دیا اور فلسطینی کو باہر نکلنے سے روکنے کیلئے گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی۔

دریں اثنا گاڑی کی دوسری طرف سے دو لڑکے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ اندر موجود بچوں میں سے ایک اب ہمیشہ کیلئے اندھا ہو گیا ہے۔