بجلی کے کھمبے چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ نے عوام سے مدد مانگ لی

انتظامیہ کے مطابق شرپسند عناصر آئرن اینگل کاٹتے ہیں جس کے بعد کھمبا ہوا سے گرتا اور پھر اسے فروخت کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک July 06, 2026
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں بجلی کے کھمبے چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے پہاڑی علاقوں میں بجلی کھمبوں کے گرنے کے واقعات پر عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر بجلی کے کھمبوں کے نیچے نصب اینگل آئرن کاٹ کر کیبل چوری کرتے ہیں، جس کے باعث تیز ہوا میں کھمبے گر جاتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ چوری شدہ سامان دکانداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ واضح کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے کاہ کہ عوام قومی املاک کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چوری کی اطلاع فوری طور پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم شمالی وزیرستان کے نمبر 0928-300903 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔