راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کا آج دن ہے، ایک دن قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھی اڈیالہ جیل کو دی گئی تھی تاہم حسب معمول ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-07-07%20at%204-08-40%20PM.mp4
پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
عمران خان کی بہنوں کی جانب سے کارکنوں کو کال دینے کے باوجود کارکنوں کی کم تعداد پہنچی۔