آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود امیدواروں کو آزاد نشانات آلاٹ

پارٹی فیصلے کے مخالف دو امیدوار پارٹی چھوڑ کرآئی پی پی میں چلے گئے، صدر سمیت 28 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی واپس نہ لیے


اسامہ اقبال July 07, 2026
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے اعلان نےامیدواروں کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کو نشانات آلاٹ کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان تو کردیا گیا تاہم پارٹی قیادت کی مبہم پالیسی کی وجہ سے امیدوار تذبذب کا شکار ہیں۔

امیدوار مشکل میں ہیں کے الیکشن لڑیں یا پھر نہیں کیونکہ بائیکاٹ کے فیصلے پر31 امیدواروں میں سے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی فیصلے کے مخالف دو امیدوار پارٹی چھوڑ کرآئی پی پی میں چلےگئے جبکہ پی ٹی آئی  کے صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سمیت 28 امیدواروں کاغذات نامزدگی واپس ہی نہیں لیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو بطور آزاد امیدوار انتخابی نشان الاٹ کر دیے جبکہ نامزد امیدوار پارٹی قیادت کے حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی مہم چلانے اور بائیکاٹ کی پالیسی کی وجہ سے پارٹی قیادت بھی پریشان ہے۔