ضلع لورالائی اور اطراف میں 4.4 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک July 08, 2026
فوٹو: فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع لورالائی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔

ضلع میں زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔