یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح نکلیں، اسٹار کھلاڑی کا آخری میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

یہ مقابلہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا


ویب ڈیسک July 08, 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں۔

ڈرامہ ’قرضِ جاں‘ کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

انہوں نے فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والا اہم میچ بھی اسٹیڈیم میں جا کر دیکھا۔

یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر میچ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور ان کا علم صرف ’10 فیصد‘ ہے تاہم اسٹیڈیم کا ماحول اور شائقین کا جوش و خروش انہیں بے حد پسند آیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

یہ مقابلہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔