لاہور میں این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنانے والے نیٹ ورک کی خاتون گرفتار کرلیا۔
پی ٹی اے کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ساہیوال کی رہائشی ملزمہ صفیہ افضل قانون کی گرفت میں آ گئی۔
ملزمہ غیر قانونی فعال سمز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنا کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھی
ملزمہ کے قبضے سے مختلف موبائل نیٹ ورکس کی 310 فعال سمز اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا، ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، جعلی واٹس ایپ گروپس کے منظم نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں۔