گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ وہ جماعت تھی جو انصاف کا دعویٰ کرتی تھی، آج پی ٹی آئی کے ارباب اختیار بتائیں عیشایوں کا بل کیسے پاس کیا۔
پشاور میں گفتگو کرتے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں اگر بل پر اعتراض بھی کروں تو وہ مقررہ مدت کے بعد یہ خود نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے اپنے لیے تو تمام مراعات حاصل کیں، عوام کو کیا دیا؟ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بات کرنے پر پابندی لگانا افسوس ناک عمل ہے، اپوزیشن کو بھی اس پر چیزیں دیکھنا ہوں گی۔ گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے حالات موجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو غور کرنا چاہیے کہ یہ عیاشیوں کا وقت نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کو تباہ کرنے کا ٹاسک ملا ہے، صحت، کالجز سمیت دیگر شعبے تباہ ہو چکے ہیں، یہ ہی لوگ کہتے تھے عوام کے ٹیکس کے ہیسے ہیں، اب خود عیاشیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کا اختیار آئینی ہوتا ہے، قانون تیار ہونے کے بعد گورنر کے پاس آتا ہے، صوبائی حکومت کے تو بیشتر بلوں پر اعتراض لگا کر انہیں واپس کیا مگر ایک مقررہ وقت کے بعد یہ نافذ العمل ہوجاتا ہے۔