لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم بدستور موجود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج صبح سے ہی گرمی کی شدت کا احساس ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 09, 2026

لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کے بدستور موجود ہونے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر اور شام کے وقت بادل آنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اور یہی صورتحال پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی رہے گی۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج صبح سے ہی گرمی کی شدت کا احساس ہو رہا ہے اور پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔