کالعدم کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد؛ وادی لیپہ کے عوام کا پاکستان اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

پاکستان اور مسلح افواج کیخلاف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ پہلے بنے ہیں نہ اب بنیں گے ، شہری


ویب ڈیسک July 09, 2026

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے وادی لیپہ کے عوام نے پاکستان اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

 وادی لیپہ کے شہریوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا   ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے وادی لیپہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے نظریے پر قائم ہیں اورپاکستان اور پاک فوج کیخلاف کسی بھی انتشاری گروہ کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

شہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انتشاری کمیٹی کی  کال کو مسترد کر کے بازار اور ٹریفک کو معمول کے مطابق جاری رکھا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں پاک فوج عوام کا تحفظ اور دفاع  کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کر رہی ہے جبکہ یہاں پاک فوج ہماری حفاظت کر رہی ہے۔ ہمارا ایک ہی نظریہ ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔  پاک فوج ملکی سلامتی اور دفاع کی ضمامن ہے جبکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مسلح افواج کیخلاف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ پہلے بنے ہیں نہ اب بنیں گے ۔ کالعدم کمیٹی کے احتجاج  سے مقامی تاجروں اورشہریوں کو شدید معاشی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔