ڈی آئی خان: دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم، 6افراد جاں بحق

وانڈہ علی میں گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچے زخمی بھی ہوگئے


ویب ڈیسک July 09, 2026

ڈی آئی خان:

ہنیالہ شاہ حسن خیل میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عطاءاللہ گروپ کے 5 اور مخالف گروپ کا ایک شخص شامل ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

دوسری جانب، کڑی خیسور کے علاقے وانڈہ علی میں گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور فائرنگ سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہینڈ گرنیڈ حملہ اقبال نامی شخص کے گھر پر کیا گیا، واقعے کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے ایس پی پہاڑپور کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق وانڈہ علی میں ہینڈ گرنیڈ حملے اور فائرنگ پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔