آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان

عازمین کے لیے حج اخراجات کو اقساط میں جمع کروانے کی سہولت ہوگی


ویب ڈیسک July 09, 2026

اسلام آباد:

آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے لیے عازمین کو حج کے اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کے نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا، جس کی قیمت 13 لاکھ روپے ہوگی، مختصر حج 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔

طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، طویل حج 40 روز پر مشتمل ہوگا۔

عازمین کے لیے حج اخراجات کو اقساط میں جمع کروانے کہ سہولت ہوگی، اخراجات 6، 6 لاکھ کی دو اقساط میں جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج 12 لاکھ روپے کا تھا جبکہ طویل حج پر ساڑھے 11 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے۔