راولپنڈی میں 300 روپے کے تنازع پر ماموں زاد قتل

مقتول زیر حراست ملزم کی دکان پر کام کرتا تھا، اجرت کی رقم مانگنے پر جان لے لی


ویب ڈیسک July 10, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں صادق آباد پولیس نے 300 روپے کے معمولی تنازع پر اپنے ماموں زاد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا، مقتول زیر حراست ملزم کی دکان پر کام کرتا تھا۔ ملزم نے اجرت کی رقم مانگنے پر طیش میں آ کر اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔