کراچی:
جامعہ کراچی میں تصادم کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں متعدد افراد کو نامزد کر دیا گیا۔
گزشتہ روز تصادم کے دوران کئی طلبہ زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
جامعہ کراچی میں تصادم کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔