حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس کل منصورہ لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا


ویب ڈیسک July 10, 2026

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا.

ترجمان کے مطابق دو روزہ اجلاس کل (ہفتہ) کو منصورہ لاہور میں شروع ہوگا جس کی صدارت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے مسائل، بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔