دی ہنڈریڈ: محمد عامر ٹرینٹ راکٹس کا حصہ بن گئے

محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں


اسپورٹس ڈیسک July 10, 2026

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو دی ہنڈریڈ 2026 کے لیے ٹرینٹ راکٹس نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عامر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

ٹرینٹ راکٹس نے اپنے بیان میں ڈیوڈ پین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

محمد عامر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

33 سالہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانیہ کے شہری بھی بن گئے تھے۔

اس سے قبل وہ دی ہنڈریڈ میں لندن اسپرٹ اور اوول انونسبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب لیگ کی نیلامی میں پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور عثمان طارق بھی کامیاب رہے۔

سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد جبکہ برمنگھم فینکس نے عثمان طارق کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔