ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ، عالمی ادارہ فیصلہ کن اقدامات کرے

امریکا اپنے غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے، امیر سعید ایروانی


ویب ڈیسک July 11, 2026

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو اس کے غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جائے اور عالمی ادارہ اس حوالے سے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ امریکا اپنے غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ امریکا کی مبینہ غیرقانونی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرے اور یہ بھی یقینی بنائے کہ واشنگٹن اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بیان آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔