ہمارے ہزار میزائلز ایران کو نشانہ بنانے کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

ایرانی حکام نے ماضی میں ٹرمپ کے ایسے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے


ویب ڈیسک July 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو امریکا کے پاس ایک ہزار میزائل تیار ہیں ایران کو ہدف بنانے کیلئے جبکہ اس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو ہدایات دے رکھی ہیں کہ اگر ان پر ایران کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جاتا ہے تو اس کا فوری اور انتہائی سخت فوجی جواب دیا جائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران کے بعض اجتماعات میں ٹرمپ کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے تھے، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

ایرانی حکام نے ماضی میں ٹرمپ کے ایسے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ بدستور برقرار ہے۔