افغان طالبان رجیم کے وزیر کا بھارت میں مضحکہ خیز بیان 

مجھے یوں لگا جیسے یہ ہمارا اپنا ہی ملک ہو، طالبان وزیر


ویب ڈیسک July 11, 2026

نئی دہلی میں افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دینا عکاس ہے کی یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق افغان وزیرزراعت مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ مجھے ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں، مجھے یوں لگا جیسے یہ ہمارا اپنا ہی ملک ہو۔

افغان وزیر زراعت مولوی عطااللہ عمری نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق یقیناً بھارت اور افغانستان کے ڈی این میں مماثلت ہے، کیونکہ مودی کی پشت پناہی اور طالبان رجیم کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں پر مظالم پر ہمیشہ خاموش رہنے والی طالبان رجیم بھارت سے ڈی این اے ملا کر اسلامی روایات سے منحرف ہونے کے مترادف ہے۔