امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر کڑی تنقید،یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

افغان طالبان رجیم خواتین اور معصوم بچیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے


ویب ڈیسک July 11, 2026
امیر طالبان کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا

امریکا نے افغان رجیم کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کا معاملہ ایک بار پھراٹھا دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ اسٹکنی نے افغان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغان طالبان رجیم اب بھی غیر ملکی شہریوں  کو"یرغمال بنانے کی پالیسی" پرعمل پیرا ہے۔

افغان طالبان "ہوسٹیج ٹیکنگ پالیسی" کے تحت قید تمام بے قصورامریکی شہریوں کوفوری رہا کرے، افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ امریکہ کے اہم ترین قومی مفادات میں شامل ہے۔

الزبتھ اسٹکنی نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پرطالبان رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا افغان طالبان رجیم میں خواتین کے انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔

افغان طالبان رجیم خواتین اور معصوم بچیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔