لاہور: 12 سالہ بچی فوڈ پوائزنگ کے باعث جاں بحق

 ابتدائی معائنے میں 12 سالہ کنیز کے گلے میں کھانے کے ذرات پائے گئے ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2026

نصیر آباد کے علاقے میں 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جب کہ   پولیس  ذرائع  نے کہا کہ ابتدائی معائنے میں بچی کی موت فوڈ پوائزنگ کے باعث ہوئی۔

پولیس  ذرائع  کے مطابق  ابتدائی معائنے میں 12 سالہ کنیز کے گلے میں کھانے کے ذرات پائے گئے ہیں، بچی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا ذیادتی کے نشانات موجود نہیں ہیں۔

پولیس   کے مطابق موت کا درست تعین فرانزک رپورٹ میں واضح ہو جائےگا۔