کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، 2بیٹوں کے بعد بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق

گزشتہ ماہ 12سالہ اور 3 سالہ بیٹے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی


ویب ڈیسک July 11, 2026

ولیکا اسپتال میں ڈاکٹرز کی مجرمانہ غفلت کے باعث  مزید 2 معصوم بچیاں ایچ آئی وی کی شکار ہوگئیں۔ 

کراچی: ضیا کالونی کے والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، دو بیٹوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کے بعد 9 سالہ بیٹی میں بھی  ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی۔

متاثرہ والد  نے کہا کہ گزشتہ ماہ 12سالہ اور 3 سالہ بیٹے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی ، ہمارے تین بچے ہیں ، تینوں میں ایچ آئی کی تصدیق ہوگئی،  ہماری بچی چیسٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی طبعیت مسلسل خراب رہنے کی وجہ سے ٹیسٹ کروایا، ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے پر بچی میں ایچ آئی وی کی تصدیق سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور میٹرول کی رہائشی 03 سالہ بچی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

والدین  نے کہا کہ ہماری بچی کا بھی ولیکا اسپتال میں علاج ہوا تھا،  بچی کی طبعیت بگڑنے پر جب ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا۔