ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے بھارتی بولنگ کا بھرکس نکال دیا۔
ساؤتھیمپٹن میں جاری میچ میں انگلینڈ نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کیے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر نے 64 گیندوں پر 131 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ کپتان ہیری بروک 95 اور ول جیکس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
فِل سالٹ 6 اور جیکب بیتھل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے نے 2 جبکہ پراسدھ کرشنا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔