کراچی میں 3 بچوں سمیت 27 افغان مہاجرین گرفتار

نیو کراچی صنعتی ایریا، رضویہ سوسائٹی کے علاقوں سے پولیس نے گرفتاریاں کی ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2026

کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 3 بچوں سمیت 27 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بخت محمد جبکہ عزیز آباد پولیس نے 2 بھائیوں سمیت 3 افغان بچوں قاسم ولد عبدالقیوم ، عزت ولد سخی داد اور عمر ولد سخی داد کو حراست میں لیکر افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کے لیے قائم کیمپ کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔