بھارت میں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل، ہندو جنونیوں نے برقع کھینچ کر زبردستی سندور لگادیا

بی جے پی کی قیادت میں قائم مودی حکومت اقلیتوں پرمظالم کی سرپرستی کرکے اپنا ووٹ بینک مضبوط کررہی ہے


ویب ڈیسک July 12, 2026

آرایس ایس کے غنڈوں نے مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں کے لیے شناخت اورعزت کا تحفظ بھی مشکل بنادیا۔

انتہا پسند بی جے پی کی قیادت میں قائم مودی حکومت اقلیتوں پرمظالم کی سرپرستی کرکے اپنا ووٹ بینک مضبوط کررہی ہے۔ دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہارکے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پورمیں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان خاتون کونقاب اتارکر سندورلگانے پرمجبورکیا۔

ہجوم نے مسلم خاتون سے برقع اتروایا، پیشانی پرسندورلگایا اوربجرنگ بلی کے نعرے لگائے، مسلمان خاتون کی طرف سے مخالفت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اورکہتا رہا کہ یہ ویڈیو ہرحال میں بنے گی۔

مسلم خاتون کے وہاں سے اسکوٹرپرنکلنے کی کوشش کے باوجود ہجوم اس کا تعاقب کرتا رہا، اس سے قبل گزشتہ دسمبرمیں بہارکے ہی وزیراعلیٰ  نتیش کمارنے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹرکا نقاب کھینچا تھا۔

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے امتیازی سلوک اورتشدد کو ہوا دی۔ انتہا پسندمودی کے زیراثرمسلمانوں اوردیگراقلیتوں کیخلاف بڑھتے تشدد سے نام نہاد بھارتی سیکولرازم کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے۔