نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِخارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے تمام فریقوں پر کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، انہوں نے جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی دیرپا امن کا واحد مؤثر راستہ ہیں، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔