نائب وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی


ویب ڈیسک July 12, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی سفیر کی ملاقات دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہوئی نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کا تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر نے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔