عراقی وزیر اعظم توانائی سے متعلق معاہدوں کیلئے امریکا کا دورہ کریں گے

علی الزیدی ایک سرکاری دعوت کے بعد ایک سرکاری وفد کی سربراہی میں پیر کو امریکا جائیں گے


ویب ڈیسک July 12, 2026

عراقی وزیر اعظم کل بروز پیر توانائی کی تجارت بار بات چیت کیلئے امریکا کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورتس کے مطابق دورے کا اعلان حکومتی ترجمان حیدر العبودی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم علی الزیدی ایک سرکاری دعوت کے بعد ایک سرکاری وفد کی سربراہی میں پیر کو امریکا جائیں گے۔

العبودی نے کہا کہ دستخط کیے جانے والے معاہدوں میں تیل اور گیس کے شعبے میں مفاہمت کی کئی یادداشتیں شامل ہوں گی کیونکہ عراق مختلف امریکی کمپنیوں کو لانے کی تیاری کر رہا ہے جو تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے رفتار فراہم کریں گی۔