کراچی، اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی

زخمی خاتون کی شناخت 32 سالہ تہمینہ ولد غلام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر July 13, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن کرسچن محلہ میں نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کی شناخت 32 سالہ تہمینہ ولد غلام سے ہوئی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس اس معاملہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔