کراچی:
شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا.
چھیپا حکام کے مطابق عزیز آباد تھانہ کی حدود میں ایف بی ایریا کریم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک بائیک سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سمیر ولد علی نواز سے ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ عزیز آباد زبیر اعوان نے بتایا کہ ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے ۔حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی یے۔
منگھوپیر میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق منگھو پیر نیا ناظم آباد گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک بائیک سوار لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے لڑکے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ اصغر ولد شوکت سے ہوئی۔
منگھوپیر تھانہ کے ہیڈ محررندیم رفیق نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق لڑکا قریبی آبادی کا رہائشی ہے۔پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے